the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ویسے تو چقندر کا رس فشار خون کو کم کرنے سمیت فالج اور دل کے دورے جیسے جان لیوا امراض سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہی ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ ذہنی طور پر جوان رہنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ چقندر کے جوس میں شامل اجزاء انسانی جسم اور دماغ کو تقویت پہنچا کر ذہن کو متحرک رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے انسان ہر وقت خود کو متحرک محسوس کرتا ہے۔ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی ویک فوریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کا جوس بڑھتی عمر کے افراد کے ذہن کو تقویت پہنچا کر اسے فعال رکھتا ہے، جس سے بزرگ افراد کو جوان ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے تحقیق کے لیے ایسے رضاکار مرد وخواتین پر تجربہ کیا گیا جن کی عمریں 55 برس یا اس سے زائد تھیں اور انہیں ہائی بلڈ پریشر کا



مرض بھی لاحق تھا، جب کہ یہ کوئی ایکسر سائز بھی نہیں کرتے تھے۔

ماہرین نے ان مرد و خواتین کو ہر 50 منٹ میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز سے پہلے چقندر کے جوس کا ایک گلاس دیا اور پھر انہیں چلنے پھرنے اور ایکسر سائز میں حصہ لینے کے لیے کہا۔ تحقیق میں شامل تمام افراد چقندر کا جوس پینے کے بعد نہ صرف ایکسرسائز میں فعال رہے، بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہونے سمیت دماغ بھی متحرک ہوگیا۔ چقندر کا جوس پینے والے افراد نے بتایا کہ دماغی تقویت پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو کمر عمر پایا۔ ماہرین کے مطابق چقندر کے جوس کے ساتھ ساتھ اگر ایکسرسائز کی جائے تو اس عمل سے نہ صرف ذہنی طور پر جوان رہا جا سکتا ہے، بلکہ اس سے بلڈ پریشر میں کمی اور جسمانی تندرستی و مضبوطی بھی حاصل ہوتی ہے، جس سے انسان خود پر جلد بڑھاپا طاری نہیں کرتا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.